کاماریڈی میں لاری اونرس اسوسی ایشن کا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی :لاری اونرس اسوسی ایشن ضلع کاماریڈی ، یلاریڈی ، بچکندہ ، پٹلم اور کاماریڈی ٹائون کے لاری اونرس اسوسی ایشن کے قائدین و ارکان نے جس کا مال اس کا حمال کے تحت مالک مال کو ہی حمالی خرچ ادا کرنا ہوگاکے تحت لاریوں پر بیانرس نصب کرتے ہوئے لاریوں اور موٹر سیکل ریالی نکالی گئی ۔ یہ ریالی اسوسی ایشن آفس سے نکل کر سرسلہ روڈ ، اسٹیشن روڈ، نظام ساگر روڈسے ہوتے ہوئے کلکٹر آفس پہنچ کر احتجاج میں تبدیل ہوگئی اور ایک یادداشت ضلع کلکٹر کو پیش کی گئی ۔ بعدازاں صدر اسوسی ایشن ایم ڈی اعجاز کان ، جنرل سکریٹری ایم ڈی ماجد اللہ ، قدوس ( پٹلم ) ، اعظم خان ) ، ضمیر بھائی ( بچکندہ) ، باسط( یلاریڈی) بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ماجد اللہ نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کا مال اس کا حمال کے تحت مالک مال ہی کو حمالی خرچ ادا کرنا ہوگا۔ بعدازاں قائدین نے ڈسٹرکٹ سیول سپلائی آفیسر سے ملاقات کی اور لاری اونرس کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی کہا ۔ بعدازاں لاری اونرس اسوسی ایشن کے صدر اعجاز خان، سکریٹری ماجد اللہ کی قیادت میں ایک وفد نے رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی اس موقع پر صدر ریاستی اقلیتی سیل ٹی آرایس ایم کے مجیب الدین بھی موجود تھے۔