نومنتخب ٹی آر ایس ضلع صدر ایم کے مجیب الدین کا ارکان بلدیہ کے ہمراہ دورہ ، اطمینان کا اظہار
کاماریڈی : صدر ضلع ٹی آرایس ایم کے مجیب الدین نے پارٹی صدر کی حیثیت سے نامزدہونے پر پہلی مرتبہ مسجد محمود اشرف کا دورہ کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا ۔ مسٹر ایم کے مجیب الدین ، ارکان بلدیہ مرزا حفیظ بیگ، عمران محی الدین ، محمد سلیم معاون رکن بلدیہ ، محمد ضمیر الدین کے علاوہ دیگر افراد کے ہمراہ مسجد پہنچنے پر صدر انتظامی کمیٹی محمد جاوید علی ، معتمد محمد واجد علی نے اس موقع پر مسٹر ایم کے مجیب الدین کا خیر مقدم کیا اور ان کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس موقع مجیب الدین نے تعمیری کاموں پر محمد جاوید علی اور واجد علی سے بات چیت کی ۔ مسجد محمود اشرف کے جدید تعمیری کام تقریبا ایک کروڑ روپئے کا تخمینہ کیا گیا ہے اور اہل خیر افرادکے تعاون سے مسجد کے تعمیری کاموں کو تکمیل کرنے کا محمد جاویدعلی نے ارادہ ظاہر کرنے پر مجیب الدین نے بھی تعاون کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ مجیب الدین نے اپنی جانب سے ایک لاکھ روپئے کا عطیہ صدر انتظامی کمیٹی کے حوالے کیا اور آئندہ بھی تعاون کرنے اور تعمیری کام مکمل ہونے تک مسجد کا تعاون کرنے ارادہ ظاہر کیا ۔ مسجد محمود اشرف گنجان آبادی میں واقع ہے اور یہ مسجد کے جدید تعمیر ی کاموں کے ذریعہ مصلیان مسجد کو بہتر سے بہتر سہولتیں پہنچانے کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔