کاماریڈی 14 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی میں بلدیہ انتخابات میں مسلم نمائندگی نمایاں طور پر برقرار رہی۔ مجموعی طور پر 13 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے جن میں تین کا تعلق بھارت راشٹرا سمیتی سے ہے ایک آزاد امیدوار منتخب ہوا جبکہ باقی نشستوں پر کانگریس کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی منتخب ہونے والوں میں شیخ بابلو، شیخ جاوید، تحسین النساء، فریحہ خاتون، مرزا حفیظ بیگ، آفرین سلطانہ، سلطانہ بیگم، محمد عبد الواحد، محمد امجد، فہیم فاطمہ، سید اعجاز حسین، فیروز سلطانہ اور محمد اسحاق محمد شامل ہیں۔ انتخابی نتائج میں کئی سینئر نمائندوں کی دوبارہ کامیابی خاص اہمیت رکھتی ہے۔ محمد اسحاق شیرو، سید انور احمد اور محمد امجد تیسری مرتبہ منتخب ہوئے، جبکہ محمد عمران محی الدین اور مرزا حفیظ بیگ دوسری مرتبہ عوامی اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ مبصرین کے مطابق تجربہ کار قیادت کی واپسی بلدیہ کی انتظامی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ کاماریڈی بلدیہ میں مسلم نمائندوں کی یہ مضبوط موجودگی شہری ترقی، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور مقامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔