کاماریڈی :28؍فروری (محمد جاوید علی کی رپورٹ)کاماریڈی ضلع کی ایس پی شریمتی سندھو شرما کے روبرو ممنوعہ ماویسٹ پارٹی کے دو نامعلوم ارکان نے خود سپردگی کر دی۔ یہ مختلف پُرتشدد واقعات میں براہ راست ملوث رہنے والے ما ؤیسٹ ارکان کی خودسپردگی ہے ۔ضلع ایس پی سندھو شرما نے بتایا کہ خودسپردگی پر باز آبادکاری کی سہولت فراہم کی جائے گی ممنوعہ CPI ماؤیسٹ پارٹی کے دو ارکان نے ضلع پولیس کے سامنے خودسپردگی تفصیلات سے واقف کروایا اور بتایا کہ پولیس کی طرف سے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خودسپردہ ماؤ نوازوں کے ساتھ برتے جانے والے ہمدردانہ رویہ کو دیکھ کر ان دونوں نے بھی عام زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا، ضلع ایس پی سندھو شرما، خودسپردہ ماؤ نواز ارکان کی تفصیلات اس سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ گررالا وجے کمار عرف آکاش ولد آنجہانی چندر شیکھر36 سالہ ایس ٹی طبقے سے تعلق رکھتا ہے اور یہ چرلا دیہات، بھدرادری کوتھاگوڈیم ضلع، تلنگانہ کا ہے اور یہ روپوش تھاوجے کمار عرف آکاش سال 2022 میں CPI ماؤ نواز PLGA 1st بٹالین میں شامل ہوا۔ تھا اور پارٹی کے لیے ضروری اشیاء کی سپلائی کا کام کیا کرتا تھا۔ سال 2024 میں اسے ٹیکنیکل ٹیم میں شامل کیا گیا اور یہ روپوش ہو کر بٹالین میں خدمات انجام دے رہا تھا۔وجے کمار عرف آکاش کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کئی حملوں اور مقابلوں میں ملوث رہاجون سال 2024: میں پُسگوپ CRPF کیمپ پر حملہ کر کے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جولائی سال 2024: گممی گوڈا فائرنگ میں شامل تھا جس میں دو ماؤ نواز ہلاک ہو گئے تھے۔ستمبر 2024 سال گُندراج گوڈم فائرنگ میں شامل تھا،دسمبر 2024: سال پال گوڈا فائرنگ میں شامل تھا اس فائرنگ میں تین ماؤ نواز ہلاک ہو گئے تھے،جنوری 2025 سال: تمبل بٹی فائرنگ میں شامل تھا جس میں آٹھ ماؤ نواز ہلاک ہو گئے تھے،جنوری 2025: سال تُمریل فائرنگ میں شامل تھا جس میں ایک ماؤ نواز ہلاک ہوا تھا،جنوری 2025: سال میں مَلّمپینٹ فائرنگ میں شامل تھا اور اس فائرنگ میں تمام بچکر نکل گئے تھے اسی طرح فروری 2025: سال پِڈّا اُٹلاپلی فائرنگ میں شامل تھا اور اس میں بھی تمام افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے دوسرے ماؤیسٹ کا ذکر کرتے ہوئے ضلع ایس پی نے بتایا کہ سوڈی بالا کرشناوالد: ویرایا 23 سالہ ڈورلا کویا طبقے سے تعلق رکھتا ہے اور یہ پِڈّا اُٹلاپلی دیہات، اوسور پولیس اسٹیشن، بیجاپور ضلع، چھتیس گڑھ کا رہنے والا ہے اس کے بارے میں بتایا کہ بالا کرشنا سال 2018 میں چرلا ایریا کمیٹی میں شامل ہوا۔ بعد ازاں سال2022-23 میں منگو ایریا کمیٹی میں بطور گارڈ کام کیا اور پھر چرلا کمیٹی AC ممبر کے طور پر خدمات انجام دیں۔