کاماریڈی میں موٹر سائیکلوں کے دو سارقین گرفتار

   

کاماریڈی ۔ ایس پی کاماریڈی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ پولیس کاماریڈی کو ملی اطلاع پر صبح 9 بجے ایس ایچ او کاماریڈی اپنے عملہ کے ساتھ ہائوزنگ بورڈ کالونی کے پاس مسروقہ کی گاڑیاں فروخت کرنے کی اطلاع پر محمد غوث محلہ اسلام پورہ ، ناصر خان گاڑیاں فروخت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے غوث مختلف مقامات پر ٹو وہیلر موٹر سیکلوں کا سرقہ کرتے ہوئے ناصر خان کو فروخت کررہا تھا ناصر خان بائیک میکانک ہے اور ان دونوں مل کر منصوبہ بند طریقہ سے غوث کی جانب سے سرقہ کی ہوئی گاڑیوں کو فروخت کرتے ہوئے حاصل ہونے والی رقم مساوی تقسیم کرلئے رہے تھے ۔ 19؍ مئی کے روز فروخت کردہ گاڑی کے بارے میں ناصر خان کو تحویل لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر سرقہ کا انکشاف کیا ۔ اور کاماریڈی پولیس اسٹیشن کے حدود میں33 گاڑیاں کا سرقہ ہوا ہے جن میں 27 کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے ناصر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 8 موٹر سیکلس برآمد کیا ہے ۔ پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ایس پی نے بتایا کہ اگر کسی کو بھی شکایت ہے تو متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں ۔