کاماریڈی میں میموری مقابلے اور اسناد کی تقسیم

   

کاماریڈی: 12/ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ماہر نفسیات ڈاکٹر ایم اے کریم نے آج کاماریڈی میں نفسیاتی سائنس پریزنٹیشن دیا ۔ تلنگانہ سائیکولوجیکل اسوسی ایشن کے ریاستی صدر نامور دماغی طاقت کے ماہر اور سینئر ماہر نفسیات ڈاکٹر ایم اے کریم نے کہا کہ اگر بچوں کی ذہنی قوت ارادی کی صلاحیتوں کی نشاندہی کی جائے اور مثبت طور پر حوصلہ افزائی کی جائے تو ان کی یادداشت کو بہتربنایا جاسکتا ہے۔ اس پروگرام میں طلبہ میں یادداشت کو بہتر بنانے کے لیے ریاستی سطح پر منعقدکئے گئے میموری مقابلہ میں سب سے زیادہ ہنر دکھانے والے طلبہ کو اسناد پیش کی گئیں۔ تلنگانہ سائیکولوجیکل اسوسی ایشن نے ہیلپ لائن کی نقاب کشائی کی ۔یہ ہیلپ لائن ہر روز صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک دماغی صحت کے لیے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ 040-357179150، 9440488571 پر رابطہ کریں۔ بین الاقوامی میجیشن رام کرشنا نے بچوں کی تفریح کے ساتھ ساتھ ان کے علم میں اضافے کے لیے اپنا عالمی ریکارڈ بنایا۔ مقامی لیوولا ہائی اسکول کے ایم ڈی محمد اصغر شلوکا اسکول کے منتظم شنکر، چیتنیا ودیانکتین مینیجنگ ڈائریکٹر آنند راؤ، روز ووڈس چیمپئنز ہائی اسکول سے دلیپ، سوہاسینی اور مختلف اسکولوں کے طلباء اور والدین نے اس تقریب میں حصہ لیا۔