کاماریڈی میں میونسپل کمشنر کے رخصت کا مسئلہ موضوع بحث

   

کاماریڈی ـ:27؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل کمشنر کاماریڈی مسٹر گنگادھر ایک ہفتہ قبل کمشنر بلدیہ کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا تھا لیکن سیاسی دبائو برداشت نہ کرتے ہوئے چلے گئے ۔ کمشنر بلدیہ چھٹی پر چلے جانے پر یہاں پر زبردست موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ میونسپل کمشنر کاماریڈی کا عہدہ گذشتہ کئی دنوں سے مخلوعہ تھا اور انچارج کمشنر کی حیثیت سے ٹائون پلاننگ آفیسر شیلجہ خدمت انجام دے رہی تھی اور حکومت نے بلدی انتخابات کے فوری بعد گروپ 1 آفیسر گنگادھر کو کمشنر بلدیہ کی حیثیت سے تقرر کیا تھا جس پر انہوں نے اپنا جائزہ حاصل کیا تھا اور دوسرے روز سے ہی ان پر سیاسی دبائو شروع ہوگیا تھا جس پر انہوں نے کلکٹر کاماریڈی شرد کمار سے درخواست گذار ی کرتے ہوئے اپنی رخصت پیش کرتے ہوئے ان کا تبادلہ کرنے کی بھی خواہش کی ۔ حکومت کی جانب سے واضح طور پر یہ احکامات جاری کئے گئے پٹنا پرگتی پروگرام کے دوران کسی بھی عہدیدار کو رخصت نہیں دی جاسکتی اور ہنگامی صورت میں ہی رخصت حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن کمشنر بلدیہ کلکٹر سے عاجزی و منت کرتے ہوئے رخصت حاصل کرلی ۔ دراصل برسراقتدار جماعت اور اپوزیشن کے درمیان تنازعہ پیدا ہونے پر کمشنر بلدیہ کو پروٹوکال کے مسئلہ پر آرٹی اے کے تحت درخواست گذاری کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کرنے خواہش کی گئی ۔ جس پر کمشنر بلدیہ پروٹوکال کے بارے میں واضح طور پر جواب دینے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر برسراقتدار جماعت کے قائدین نے کمشنر بلدیہ کو طلب کرتے ہوئے ان پر برہمی کا اظہار کیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر کمشنر بلدیہ نے ضلع کلکٹر سے رجوع ہوتے ہوئے انہیں رخصت دینے کی خواہش کی ۔ کلکٹر نے رخصت منظور کرنے سے انکار کردیا تو ڈائریکٹر میونسپل اڈمنسٹر یشن سے رجوع ہوتے ہوئے رخصت حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ جس پر کلکٹر نے میونسپل اڈمنسٹریشن کے عہدیداروں سے بات چیت کے بعد عارضی طور پر 10 دن کی چھٹی منظو ر کی ہے میونسپل کمشنر گنگادھر گروپ I آفیسر ہے یہ قبل ا ز بھی لیبر آفیسر کی حیثیت سے خدمت انجام دی تھی اور میونسپل کمشنر کی حیثیت سے تقرر کئے جانے کے بعد انہوں نے فوری اپنا جائزہ حاصل کیا تھا ۔ کمشنر بلدیہ کے رخصت حاصل کرتے ہوئے چلے جانے پر سیاسی قائدین میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔