کاماریڈی ۔آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کی یوم پیدائش کے موقع پر آج کاماریڈی میں کانگریس قائدین نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ ٹائون کانگریس صدر راجیو کی قیادت میں ارکان بلدیہ سید انور احمد ، راجیشو ر ، روی گوڑ ، شیوا کرشنا مورتی ، روی پرساد ، کے علاوہ کانگریس قائدین محمد شریف ، محمد انور ، عقیل ، مقصود ، اسرار احمد کے علاوہ دیگر نے خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ متحدہ ریاست کے چیف منسٹر کی حیثیت سے کئی خدمات انجام دی اور کسانوں کو قرضہ جات کی معافی ، مفت برقی کے علاوہ دیگر کئی کارناموں کو انجام دیا ۔