کاماریڈی میں ووٹرس ڈے کا انعقاد

   

کاماریڈی : قومی یوم رائے دہندے کے موقع پر کلکٹریٹ میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر مسٹر جتیش وی پاٹل نے کہا کہ ہرشخص اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کریں انہوں نے کہا کہ دستور کی جانب سے فراہم کردہ حق ہے اور جمہوری نظام میں ووٹ اہمیت کا حامل ہے لہذا ہر شخص اپنے ووٹ کا استعمال کریں انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کے قیام کیلئے ووٹ ہی بنیاد طور پر کام کرتا ہے ۔ مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے عالمی ملکوں کے مساوی آگے بڑھتے ہوئے ای وی ایم کے ذریعہ الیکشن کیا جارہا ہے اس موقع پر ضلع کلکٹر نے نئے ووٹرس کو شناختی کارڈ بھی حوالے کیا اور حلف بھی دلایا ۔ اس موقع پر اڈیشنل ایس پی انینا و دیگر بھی موجود تھے ۔