کاماریڈی میں ٹریفک مسائل کا جائزہ

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی :24؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مستقر پر دن بہ دن ٹرافک مسائل میں اضافہ کے باعث عوام کو ہونے والی مشکلات کے حل کیلئے ضلع ایس پی نے میونسپل اور پولیس عہدیداروں کے ہمراہ کاماریڈی بس اسٹانڈ و دیگر علاقوں کا معائنہ کیا اور ٹرافک مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے ڈی ایس پی مسٹر لکشمی نارائنا ، میونسپل کمشنر شیلجہ کے ساتھ میونسپل آفس سے بس اسٹانڈ تک پارکنگ کیلئے جگہ مختص کرنے کیونکہ اس علاقہ میں ٹرافک مسائل میں دن بہ دن اضافہ ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات ناگزیر سمجھا جارہا ہے ضلع ایس پی نے بتایا کہ میونسپل آفس سے بس اسٹانڈ تک 15 فٹ پارکنگ کیلئے جگہ مختص کرنے ، آٹو پارکنگ ، کار پارکنگ ، بائیک پارکنگ ، علیحدہ علیحدہ طور پر مختص کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دکانات کے روبرو مرضی کے مطابق پارکنگ نہ کریں اورمرضی کے مطابق پارکن کرنے کی صورت میں کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر راما کرشنا کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔