کاماریڈی میں پرائمری ہیلت سنٹر کا کلکٹر نے معائنہ کیا

   

کاماریڈی :11؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر شرتھ نے آج کاماریڈی کے راما ریڈی بوائز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کرتے ہوئے دوپہر کے کھانے کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ضلع کلکٹر نے متعلقہ ایجنسی کی جانب سے ناقص ترکاری کے استعمال پر ایجنسی کو تبدیل کرنے کی ہیڈ ماسٹر کو ہدایت دیتے ہوئے ہیڈ ماسٹر ملا ریڈی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر شرتھ نے راما ریڈی پرائمری ہیلت سنٹر کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے پرائمری ہیلت سنٹر کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات حاصل کی اور مریضوں سے دریافت کیا اور سرپنچ سنجیو کو سڑک کے دونوں جانب شجرکار ی انجام دینے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر شرتھ نے درمیان میں گرگول میں تھوڑی دیر توقف کیا اور ہریتا ہرم کے تحت کی گئی شجرکاری کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے سرپنچ روی تیجا گوڑ کو ہدایت دی کہ دیہات سے 5 کلو میٹر دور تک شجرکاری کو انجام دیتے ہوئے صد فیصد تحفظ کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے طلباء کو ہدایت دی کہ دلچسپی کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کریں ۔