کاماریڈی ـ: آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر ڈائمنڈ جوبلی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر قومی ترانہ پڑھنے کی حکومت کی ہدایت پر کاماریڈی میں 14 مقامات پر قومی ترانہ کو پڑھا گیا ۔ ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل ، رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن ، ضلع ایس پی سرینواس ریڈی ، صدرنشین بلدیہ این جھانوی سبھاش چندر بوس کے مجسمہ کے پاس عوام کے ساتھ شامل ہوکر قومی ترانہ پڑھا اس موقع پر رکن بلدیہ محمد سلیم نے اندرا نگر کالونی چوراہا پر مدرسہ کے طلباء کے ہمراہ قومی ترانہ پڑھا اس پروگرام میں جمعیت العلماء کے صدر حافظ فہیم الدین منیری، جمعیت کے پریس سکریٹری محمد فیروز ، قائد کانگریس ، احمد اللہ خان کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے موقع پر مجموعی طور پر قومی ترانہ پڑھتے ہوئے حب الوطنی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے قومی جذبہ کی عوام کے علاوہ تمام افراد کی جانب سے ایک تاریخ رقم کی گئی ۔ ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل نے پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے جذبہ اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ایس پی سرینواس ریڈی ،نائب صدرنشین بلدیہ کے علاوہ رکن بلدیہ انور احمد ، اڈیشنل ایس پی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔