پارٹی امیدواروں میں بی فارمس کی تقسیم کے موقع پر پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کا خطاب
کاماریڈی ۔ 3 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا ہے کہ کاماریڈی ضلع میں کانگریس کی تمام صفیں متحد ہو کر پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنائیں اور بلدی انتخابات میں کلین سویپ کیا جائے کاماریڈی ضلع کی چار میونسپلٹیوں کے کانگریس امیدواروں میں بی فارم تقسیم کے موقع پر انہوں نے پارٹی قائدین کو اس بات کی ہدایت دی۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی کے اندر کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے اور تمام قائدین و کارکنان متحد ہو کر عوام کے میدان میں اتریں گے۔ اس بات کی توثیق حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے بھی کی۔انہوں نے کہا کہ کاماریڈی، بانسواڑہ، یلاریڈی اور بچھکندہ میونسپلٹیوں میں کانگریس پارٹی کے کیڈر کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور داخلی اختلافات کے بغیر متحد ہونا ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ان بلدیاتی انتخابات میں‘‘ہم آہنگی ہی کامیابی کا منتر’’ہوگا اور کانگریس تمام وارڈس میں فتح کا پرچم لہرائے گی۔اہم قائدین کی موجودگی میں بی فارم تقسیم کی عمل میں ائی اس موقع پر گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر، ظہیرآباد کے رکن پارلیمان سریش کمار شیٹکر، بلدیاتی انتخابات کے انچارج وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین اور ضلع کانگریس صدر ملی کارجن نے امیدواروں کو بی فارم فراہم کیا صدر پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ نے ضلع قائدین کو ہدایت دی کہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کریں اور باغی امیدواروں کو روک کر آگے بڑھیں۔ اس موقع پر ٹی پی سی سی جنرل سیکریٹری چندر شیکھر ریڈی، ضلع کانگریس کمیٹی صدر ا ملّی کارجن کے علاوہ دیگر قائدین موجودہ تھے۔