کاماریڈی۔29 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاماریڈی حلقہ کے بھکنور منڈل سے تعلق رکھنے والے بی آرایس پارٹی کے کارکنوں نے بڑے پیمانے پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ بھکنور منڈل کے بی آرایس کارکنوں نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے پر محمد علی شبیر نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کرلیا ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی کی دن بہ دن تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کے مقابلہ کے اعلان کے بعد عوام کو یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ بی آرایس ہر محاذ میں ناکام ہوگئی ہے اور عوام گجویل میں سبق سکھانے کیلئے تیار ہے جس کے باعث بی آرایس سے تعلق رکھنے والے کارکن بی آرایس سے مستعفی ہوتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔شبیر علی نے کہا کہ کاماریڈی میرا آبائی مقام ہے اور گذشتہ کئی سالوں سے اقتدار میں رہے یا نہ رہے عوامی خدمت کو نصب العین سجھتے ہوئے عوام کیلئے ہمیشہ دستیاب رہنے کی کوشش کی جارہی ہے اور آئندہ بھی عوام کیلئے ہمیشہ دستیاب رہونگا۔ جبکہ بی آرایس پارٹی کے حلقہ اسمبلی گجویل سے تعلق رکھنے والے افراد واضح طور پر کے سی آر پر الزاما ت لگاتے ہیں کہ انھوں نے کبھی بھی ملاقات کا موقع فراہم نہیں کیا لیکن کانگریس پارٹی کاماریڈی میں مستحکم ہے اور کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔ اس موقع پر منڈل کانگریس کے صدر بھیم ریڈی اور دیگر بھی موجود تھے ۔