کاماریڈی : کل ہند کانگریس صدر سونیا گاندھی ، رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کو ای ڈی کے نام پر ہراساں کرنے کی شدید مخالف کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی اپیل پر آج کاماریڈی میں ضلع کانگریس کیلا ش سرینواس رائو کی صدارت میں راجو ، یوتھ کانگریس صدر سرینواس کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین نے کانگریس آفس پر ستیہ گرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر مسٹر کے سرینواس نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی کی پوچھ تاچھ کے نام پر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو ہراساں کیا جارہاہے جبکہ ملک گیر سطح پر عوام کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ پر عوام کی ناراضگیاں ظاہر ہورہی ہے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے مودی حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنارہی ہے اور یہ سراسرغلط ہے ۔ مسٹر سرینواس رائو نے مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معاشیات تباہ ہورہی ہے اور ملک میں معاشی بحرانیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں اور بھی سنگین حالات پیدا ہوسکتے ہیں انہوں نے ای ڈی کے نام پر ہراساں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔