کاماریڈی میں کلکٹر جے وی پاٹل نے جائزہ لے لیا

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی :ضلع کلکٹر مسٹر جتیش وی پاٹل نے آج اپنا جائزہ تبادلہ شدہ کلکٹر ڈاکٹر شرت سے اپنا جائزہ حاصل کیا۔ حکومت نے آئی اے ایس عہدیداروں کے بڑے پیمانے پر تبادلہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر نظام آباد جتیش وی پاٹل کو کلکٹر کاماریڈی مقرر کیا تھا جتیش وی پاٹل 2016 ء کے آئی اے ایس ہے آج شرت کو کمشنر محکمہ دیہی ترقیات ، پنچایت راج کی حیثیت سے مقرر کیا تھا ۔ مسٹر جتیش وی پاٹل نے کاماریڈی پہنچ کر اپنا جائزہ حاصل کیا ۔ جتیش وی پاٹل کلکٹریٹ پہنچنے پر مقامی ادارہ جات کے سب کلکٹر وینکٹیش دھوترے کے علاوہ ریونیو کے عہدیداروں نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا اور ضلع کلکٹر شرت نے انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا ۔ بعدازاں انہوں نے اپنا جائزہ حاصل کرلیا ۔ جائزہ حاصل کرنے کے بعد نئے کلکٹر نے اسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی سے ملاقات کی اور بانسواڑہ میں منعقدہ پروگراموں میں شرکت کی ۔