کاماریڈی میں کووڈ ٹسٹ بند کئے جانے پر عوام میں ناراضگی

   

Ferty9 Clinic

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وباء پر قابو پانے کی دلیل حقیقت کے خلاف، ہرروز مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کاماریڈی :کوویڈ ٹسٹوں کو بند کئے جانے کی وجہ سے عوام میں دن بہ دن ناراضگی پائی جارہی ہے گذشتہ چند دنوں سے کاماریڈی میں کوویڈ ٹسٹ کو بند کیا گیا ہے جبکہ کاماریڈی ضلع میں وباء شدت اختیار کرچکی ہے اور ہر روز 700 تا 800 افراد وباء سے متاثر ہورہے ہیں اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے پرائمری ہیلت سنٹر اور سرکاری دواخانہ میں برائے نام کوویڈ ٹسٹ کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری سطح پر متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی تو دکھائی دے رہی ہے لیکن زمینی سطح پر حقیقت برخلاف ہے ۔ اندرا نگر کالونی ، دیون پلی پرائمری ہیلت سنٹر کے علاوہ سرکاری دواخانہ میں ہر روز بڑے پیمانے پر ریاپیڈ ٹسٹ کئے جارہے تھے لیکن گذشتہ چار تا پانچ دنوں سے کوویڈ ٹسٹ برائے نام کئے جارہے ہیں جس سے عوام کو انتہائی مشکلات پیش آرہی ہے نہ صرف کاماریڈی بلکہ متحدہ ضلع میں کئی صورتحال ہے نظام آباد میں بھی ریاپیڈ ٹسٹ بند کئے جانے سے متاثرہ افراد نے ٹسٹنگ سنٹر پر حملہ کرتے ہوئے فرنیچر کو نقصان پہنچایا تھا دروازہ توڑ دیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی ابھی تک ٹسٹنگ میں اضافہ کیلئے کوئی اقدام نہیں کئے گئے متحدہ ضلع میں کٹس کی کمی کے باعث ٹسٹوں میں کمی کی جارہی ہے اور اس بات کو لیکر کاماریڈی کے سینئر قائد شیخ نعیم حسن نے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ فوری ٹسٹوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ وباء پر قابو پایا جاسکے اگر اس طرح نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں تعداد میں اور بھی اضافہ ہوسکتا ہے اور حکومتی سطح پر اعداد و شمار غلط بتاتے ہوئے وباء پر قابو پانے کی جھوٹی دلیل پیش کررہی ہے جبکہ حقیقت اس کے برخلاف ہے ۔