کاماریڈی میں گروپ 2 کے 19 مراکز کا قیام

   

تمام تیاریوں کی تکمیل 15 اور 16 ڈسمبر کو امتحانات ، سخت انتظامات

کاماریڈی: 11/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ضلع کلکٹر آشیش سنگوان نے اپنے ایک بیان میں کہاکے گروپIIامیدواروں کو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ قوانین کے مطابق گروپ II کے امتحانات میں شرکت کریں۔ ضلع کلکٹر آشیش سنگوان نے کہا کہ گروپ II کے امتحانات 15 اور 16 ؍دسمبر کو صبح 10 بجے سے 12.30 بجے تک اور 3 بجے سے 5.30 بجے تک دو مرحلوں میں ہوں گیا۔امیدواروں کی ضروریات کے مطابق امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ 9؍ دسمبر سے امیدوار اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ کاماریڈی ٹاؤن کے 19 مراکز قائم کیے گئے ہیں اور ان میں 8085 امیدوار امتحان تحریر کریں گے کلکٹر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں صبح 8:30 بجے اور دوپہر1:30 بجے تک امتحانات ہوں گے اور9:30 منٹ سے دوپہر 2.30 بجے تک امتحانی مراکز بند کردیئے جائیں گے ۔ اس کے بعد امتحانی مراکز میں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی لہذا امیدوار وقت مقررہ پر امتحانی مراکز پہنچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار اپنے ساتھ ساتھ پوائنٹ پنس، تصویر پر مشتمل حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہال ٹکٹ اصل تصویر کے ساتھ شناختی ثبوت، ہال ٹکٹ پر چھپی ہوئی پاسپورٹ سائز کی تصویر ساتھ لائیں اور پورے امتحان کے لیے صرف ایک ہی ہال ٹکٹ استعمال کریں۔اگر ہال ٹکٹ میں تصویر خراب ہونے کی صورت میں امیدوار گزیٹیڈ افسر یا اس ادارے کے پرنسپل کے دستخط کے ساتھ پاسپورٹ سائز کی 3 تصاویر لے کر آئیں جہاں اس نے آخری تعلیم حاصل کی اور انہیں امتحانی ہال میں متعلقہ عہدے داروں کے حوالے کر ے ضلع کلکٹر آشیش سنگوان نے امیدواروں سے خواہش کی کہ وہ ایک دن پہلے امتحانی مرکز کا دورہ کریں انہوں نے بتایا کہ انہوں بتایاکیا کہ امیدواروں کو امتحانی مراکز میں کیلکولیٹر، سیل فون پین ڈرائیو، بلیو ٹوتھ ڈیوائسز، ہینڈ بیگ، زیورات، الیکٹرانک گیجٹس وغیرہ لانے کی اجازت نہیں ہے وہ صرف سینڈل پہن کر آئیں جوتے کا استعمال نہ کریں اگر امیدوار سیل فون بلیو ٹوتھ دیگر الیکٹرانک گیجٹس لے کر آئے توقانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے امیدوار کو امتحانی مرکز سے باہر کر دیا جائے گا اور ان پر امتحان تک پابندی لگائی جائے گا۔