کاماریڈی میں گنیش نمرجن کے انتظامات کا جائزہ

   

کاماریڈی: 11/ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر کاماریڈی مسٹر آشیش سنگوان، ضلع ایس پی سندھو شرما، صدر نشین بلدیہ اندو پریانے عہدیداروں کے ہمراہ گنیش نمرجن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ روٹ کا بھی معائنہ کیا ضلع کلکٹر آشیش سنگوان نے کہا کہ گنیشی نمر جن پر امن طور پر منانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں قبل ازیں جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ انتظامات کو آسانی سے انجام دے سکے۔ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے پرامن طور پر منانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ضلع ایس پی سی سندھو شرما نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے دیے جانے والے احکامات پر ہر شخص کو عمل کرنا ہوگا گنیش منڈلیوں کے صدور اور اراکین کے اشتراک سے انتظامات کو انجام دیا جا رہا ہے۔ لہذا کمیٹی کے اراکین سے تعاون کی اپیل کی۔