کاماریڈی میں یوم اساتذہ تقریب اور ایوارڈس کی پیشکشی

   

کاماریڈی۔ 5؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ یوم اساتذہ کے موقع پر ضلع کلکٹر کا ما ریڈی آشیش سنگوان نے بیسٹ ایوارڈ یافتہ ٹیچرس کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر آشیش سنگوان نے کہا کہ سابق صدر جمہوریہ آنجہانی رادھا کرشنن کی پیدائش کے موقع پر ہر سال اساتذہ کو تہنیت پیش کی جاتی ہے۔ اس مرتبہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے 28 اساتذہ کا انتخاب اعمال میں لایا گیا ہے۔ قبل از ضلع کلکٹر نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے کامار یڈی میڈیکل کالج کے پروفیسرز ڈائری ٹیکنالوجی کالج کے پروفیسر کے علاوہ بانسواڑہ ،بچکندہ ،کا ما ریڈی ڈگری کالج کے پروفیسرس کو تہنیت پیش کی۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے چیئرمین راجنا کی نگرانی میں یوم اساتذہ پروگرام کو انجام دیا گیا ۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔