کاماریڈی ٹاون میں ریاپڈ ایکشن فورس کا فلیگ مارچ

   

کاما ریڈی: 5/ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی ٹاؤن پولیس اسٹیشن حدود میں (RAF)ریاپیڈایکشن فورس کے ساتھ فلیگ مارچ کیا گیاامن و امان کی حفاظت کے سلسلے میں فلیگ مارچ کا انعقادضروری ہے ۔ ان خیالات کا ظہار کاما ریڈی اے ایس پی چیتنیا ریڈی آئی پی ایس نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے سی آر پی ایف (CRPF) کا ایک حصہ ریاپیڈایکشن فورس (RAF) ہے۔ 1992 میں ملک کی وزارت داخلہ کے تحت ریاپیڈایکشن فورس کا قیام عمل میں آیا۔ ملک کی کسی بھی ریاست میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے یا فرقہ وارانہ فسادات کی صورت میں قابو پانا اس فورس کا بنیادی مقصدہے۔ تلنگانہ ریاست میں حکیم پیٹ، سکندرآباد میں 99 بٹالین موجود ہے۔تلنگانہ ریاست کے تمام اضلاع میں آگاہی پروگرام کے تحت ضلع کی جغرافیائی صورتحال کو سمجھنے کے لئے یہ فلیگ مارچ کیا گیاضلع ایس پی شریمتی سندھو شرما کے احکامات کے مطابق آج کاما ریڈی اے ایس پی چیتنیا ریڈی اے ایس پی کی قیادت میں کاما ریڈی ٹاؤن پولیس اسٹیشن حدود میں ریلوے اسٹیشن روڈ، ڈیلی مارکیٹ، سبھاش روڈ، پان چوراستہ جامع مسجد، نظام ساگر چوراستہ، نیا بس اسٹانڈ ، ریلوے گیٹ ، بتکماں کنٹہ، پرانا بس اسٹانڈ اور دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ منعقد ہوا۔اس موقع پر کاما ریڈی اے ایس پی چیتنیا ریڈی نے کہا کہ آر اے ایف (RAF) کے اہلکار ضلع کی جغرافیائی صورتحال کو سمجھنے کے لئے یہ فلیگ مارچ کر رہے ہیں۔ ضلع میں اگر کوئی امن و امان کا مسئلہ یا فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو فوراً آکر ضلع پولیس کی مدد کریں گے بندوبست کریں گے اور قابو پائیں گے۔ عوام کو تحفظ کا احساس دلانے اور یہ یقین دلانے کے لئے کہ ہم موجود ہیں۔ یہ فلیگ مارچ منعقد کیا جا رہا ہے۔اس پروگرام میں اے آر ڈی ایس پی یعقوب ریڈی، کاما ریڈی ٹاؤن ایس ایچ او چندر شیکھر ریڈی، آر آئی سنتوش کمار، کرشنا، ریاپیڈایکشن فورس کے ڈپٹی کمانڈنٹ ٹی پی بگیل، انسپکٹر حری بابو، ملیشور راؤ، آر اے ایف کے اہلکار اور پولیس اہلکار کل 145 افراد نے اس میں حصہ لیا۔