دھان خریدی میں رائس ملرس کی زبردست دھاندلی: کانگریس صدر کے سرینواس راؤ
کاماریڈی:5؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دھان کی خریدی میں کی جانے والی دھاندلی اور ملروں کی زیادیتوں کے خلاف پردیش کانگریس کی جانب سے کی گئی اپیل پر آج کاماریڈی ضلع میں کانگریس بھون میں ایک دن کی ہڑتال کی گئی ۔ضلع کانگریس صدر کے سرینواس رائو کی قیادت میں ٹائون کانگریس صدر پی راجو ، ارکان بلدیہ شیو کمار ، رویند گوڑ، محمد امجد ، سید انور احمد ، سینو ،روی کے علاوہ کانگریس قائدین محمد جمیل ، سرینواس ریڈی و دیگر نے آج کانگریس آفس میں صبح سے لیکر 4 بجے تک ہڑتال کیا اور دھان کی خریدی میں دھاندلی کیخلاف سخت ناراضگی ظاہر کی گئی ۔ اس موقع پرصدر ضلع کانگریس کانگریس کے سرینواس رائو نے بتایا کہ دھان کی خریدی میں اقل ترین قیمت کی ادائیگی اور کسانوں کے اناج کو خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے دھان کی خریدی میں رائس ملرس کی جانب سے زبردست دھاندلی کی جارہی ہے اور ترگو کے نام پر 6 تا 10 کیلو کٹوتی کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ضلع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور وزیر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ دھان کی خریدی میں کی جانے والی دھاندلی کو روکنے میں یہ قائدین ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ اسی طرح غیر موسمی بارش کے باعث کسانوں کو زبردست نقصان ہورہا ہے عین وقت میں فصل تباہ ہوجارہی ہے اور بھیگی فصل کو خریدنے کیلئے حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔ لہذا فوری خریدی میں ہونے والی دھاندلی کوختم کرنے کے علاوہ بیگی فصل کو خریدنے کا مطالبہ کیا ۔ اور لاک ڈائون کے بعد بین ریاستی مزدور اس علاقہ میں ہے ایسے افراد کانگریس آفس پہنچ کر اپنی تفصیلات درج کروائیں ۔ کاماریڈی میں شبیر علی کے پی اے گنگادھر ، یلاریڈی حلقہ کے انچارج سبھاش ریڈی ، بانسواڑہ حلقہ کے انچارج بالراج ،جکل حلقہ کے انچارج گنگارام سے ربط پیدا کرنے کی خواہش کی گئی ۔
