کاماریڈی: کمسن طالبہ کے ساتھ ٹیچر کی نازیبا حرکت کیخلاف شدید احتجاج

   

نامعلوم افراد کے پتھراؤ اور پولیس کے لاٹھی چارج سے بھگدڑ، صحافیوں کے علاوہ چند پولیس ملازمین، بچے اور والدین زخمی
طلبہ تنظیم کی جانب سے آج کاماریڈی بند کی اپیل

کاماریڈی۔ 24 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کاماریڈی کے جیوادان انگلش میڈیم اسکول میں ایک چھ سالہ معصوم لڑکی کے ساتھ پی ٹی ٹیچر ناگاراجو کی نازیبا حرکت پرطالبہ نے والدین سے شکایت کی جس پر والدین نے پولیس میں شکایت کی ۔پی ٹی ٹیچر پر فکس ایکٹ کے تحت پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع عام ہونے پر صدر نشین بلدیہ اندو پریا، ارکان بلدیہ محمد نظیر الدین ،محمد امجد ،محمد سلیم، عمران محی الدین جمعیت العلماء کے جنرل سکریٹری سید عظمت علی، محمد عبدالواجد، میر فاروق علی، میر مبشر عامر، قائد کانگریس محمد فیروز، صدر یوتھ کانگریس جی سرینواس، پی ڈی ایس یو، اے بی وی پی اور جمعیت العلماء کاما ریڈی کے ذمہ داروں نے اسکول پہنچ کر شدید احتجاج کیا۔ صبح 10 بجے سے 2 بجے تک ہزاروں افرادا سکول میں بیٹھ کر احتجاج کرتے رہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سینکڑوں افراد کے علاوہ اولیائے طلبہ بڑے پیمانے پرا سکول میں جمع ہو گئے حالت قابو سے باہر ہونا شروع ہوگئے، اس موقع پر صدر نشین بلدیہ نے اپنے خطاب میں معصوم لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا اور اسکول کے انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں کیوں شکایت نہیں کی گئی دریافت کیا؟ ڈی ایس پی کاما ریڈی ناگیشور راؤ کے اسکول انتظامیہ سے دریافت کرنے پر بتایا کہ ٹیچر کو برطرف کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن احتجاجی انتظامیہ کے رویہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے رہے حالات آپے سے باہر ہو گئے احتجاجی زبردستی اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرنا شروع کیا۔ اس درمیان نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کرنے پر ٹاؤن ایس ایچ او چندر شیکھر ریڈی کے سر پر مار لگ گیا اور خون بہنا شروع ہو گیا، حالات کو بگڑتے ہوئے دیکھ کر پولیس نے لاٹھی چارج کرنا شروع کیا اور بھگدڑ مچ گئی جس میں چند پولیس والے اور صحافی کے علاوہ ا سکول کے معصوم بچے اور والدین بھی زخمی ہو گئے چند پولیس کانسٹبل صحافیوں پر بھی لاٹھی چارج کرنا شروع کیا تو این ٹی وی کے نمائندے محمد الیاس الدین بھی لاٹھی چارج کا شکار ہو گئے اور ان کا فون کھینچ لیا گیا تھا بعد ازاں ڈی ایس پی سے بات چیت کرنے پر فون واپس کیا گیا اور ان سے معذرت خواہی کی گئی لاٹھی چارج کے بعد بھی احتجاجی اسکول کے آفس کے روبرو دھرنا دیتے ہوئے بیٹھ گئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں جواب ملنے تک احتجاج کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس بات کی اطلاع ضلع ایس پی سندھو شرما ، ضلع کلکٹر اشیش سنگوان کو ملنے پر ضلع ایس پی سندھو شرما اسکول پہنچ گئی اور حالات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل کلکٹر سرنیواس ریڈی یہاں پہنچ کر تفصیلات حاصل کی۔ ضلع ایس پی نے احتجاجیوں سے بات چیت کی ، کانگریس صدر سر نیواس نے بتایا کہ والدین انتظامیہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اسکول روانہ کرتے ہیں لیکن انتظامیہ طلباء و طالبات کا خیال نہ رکھنا سراسر غلط ہے معصوم لڑکی کے ساتھ اس طرح کی حرکت کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔سابق صدر نشین بلدیہ سید مسعود علی نے بتایا کہ یہاں پر انتظامیہ کی جانب سے لڑکے اور لڑکیوں کو ایک ہی کلاس روم میں بٹھایا جا رہا ہے اور ڈریس کوڈ انتہائی واحیات ہے اسکرٹ پہنا کر رکھا جا رہا ہے جبکہ مسلم لڑکیاں اسکرٹ پہننے سے انکار کر دیا گیا تو اسکول سے خارج کر دیا جا رہا ہے لہذا تمام لڑکیوں کو اسکرٹ کے بجائے شلوار پہننے کی اجازت دیا جائے پی ٹی ٹیچر کے خلاف کیا مقدمہ درج کیا گیا سوال کرنے پر ضلع ایس پی نے بتایا کہ فکس ایکٹ کی کے تحت اور نئے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نئے قانون کے تحت عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے پولیس کی جانب سے ریمانڈ کے ساتھ چارج شیٹ بھی ڈالی جائے گی اور ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پوچھ تاچھ جاری ہے آئندہ سے اس طرح کے واقعات پیش آنے نہیں دیا جائے گا انتظامیہ کو بھی اس بارے میں ہدایت دی جائے گی اور ضلع کلکٹر کو رپورٹ بھی پیش کرتے ہوئے اسکول کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ جس پر احتجاجیوں نے احتجاج واپس لیا پولیس کی لاٹھی چارج کے خلاف چند افراد نظام ساگر روڈ پر احتجاج کرنا شروع کیا تو ضلع ایس پی یہاں پہنچ کر ان سے بات چیت کی اور احتجاج کو برخاست کروایا جیوادان انگلش میڈیم اسکول میں ہوئے اس واقعے کے خلاف طلبہ تنظیموں نے کل کاما ریڈی بند کی اپیل کی ہے پولیس کاماریڈی اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا زخمی ایس ایچ او دواخانہ میں زیر علاج ہے پولیس کی جانب سے پیکٹس تعینات کر دیا گیا ہے۔