کاماریڈی کے انتخابی نتائج پر زبردست سٹہ بازی !

   

Ferty9 Clinic

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور ریونت ریڈی میں مقابلہ کے سبب نتائج کیلئے عوام بے چین، کانگریس، بی آر ایس، بی جے پی میں کانٹے کی ٹکر

کاماریڈی :2؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاماریڈی اسمبلی حلقہ سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو اور پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی کے علاوہ بی جے پی سے کے وینکٹ رمنا ریڈی مقابلہ کررہے ہیں اور یہاں کی رائے دہی کے اختتام کے بعد کامیابی کو لیکر زبردست سٹہ بازی چل رہی ہے ۔ نہ صرف کاماریڈی بلکہ ضلع کے مختلف مقامات اور ریاست گیر سطح پر کاماریڈی کے نتائج کو لیکر سٹہ بازی کی جانے کی اطلاع ہے ۔ کاماریڈی سے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو مقابلہ کے اعلان کے بعد پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے بھی یہاں سے مقابلہ کا اعلان کرتے ہوئے مقابلہ کیا ہے اور ان دونوں کے علاوہ بی جے پی کے رمنا ریڈی بھی دوسری مرتبہ مقابلہ کررہے ہیں 2018 ء کے انتخابات میں بھی رمنا ریڈی نے یہاں سے مقابلہ کیا تھا اور ناکامی کا سامنا کیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے دیہی سطح پر اپنی مضبوط گرفت قائم کی تھی جس کی وجہ سے ان تینوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے بی جے پی کے کارکنوں کے علاوہ نوجوان طبقہ رمنا ریڈی کے ساتھ کام کیا تو تبدیلی کے نام پر کانگریس پارٹی کے کارکن اوردیگر افراد نے کانگریس کے ساتھ ساتھ دیتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھررائو پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ رکن اسمبلی گمپا گوردھن اور اُردو اکیڈیمی کے چیرمین خواجہ مجیب الدین نے چیف منسٹر کیلئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھا جس کی وجہ سے ان تینوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور کامیابی کو لیکر سٹہ بازی کی جارہی ہے اور کاماریڈی کے انتخابات متحدہ ضلع میں دلچسپ بنے ہوئے ہیں۔