کاماریڈی کے طالب علم کی نمایاں کامیابی پر تہنیت

   


کاماریڈی :شہر کاماریڈی کے ہونہار طالب علم محمد عدنان IIT کانپور میں جنرل زمرہ کا CRL Rank 8746 اور میناریٹی رینک OBC NCL Rank 1678 حاصل ہوا۔ جس پر TS MESA کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ۔مولانا حسین احمد حسامی کی اطلاع کے بموجبTS MESA کاماریڈی کے اراکین نے طالب علم محمد عدنان IIT کانپور سیٹ ملنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوے شالپوشی و گل پاشی کی گئی ہمت افزائی اورں کو ترغیب دینے کی بھر پور کوشش کی گئی اور کہا گیا کہ پورے ملک کے لئے ایک مثال اور فخر ہے کہ کاماریڈی سے محمد عدنان IIT کے لئے منتخب ہوئے تعلیم ہی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو سربلندی کا منار بنا دیتی ہے اس موقع پر ضلع کاماریڈی صدر TS MESAمحمد بشیر اسٹیٹ سکریٹری عبد الغفور سکشک، مولانا حسین احمد حسامی لیگل ایڈوائزر محمد مقصود احمد نائب صدر محمد جمیل احمد خازن محمد شکیل ورکنگ صدر سید عبد القدیر IT سیکرٹری محمد حسن شیخ قاسم وغیرہ موجود تھے ۔