کاماریڈی :25 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سینئرکانگریسی قائد و سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے ضلع کاماریڈی کے ماچہ ریڈی منڈل کے موضع سنگارائے پلی کے سرپنچ مہیشوری کے شوہر سابق ایم پی ٹی سی نرساگوڑ کے قتل اور اس واقعہ پر نرسا ریڈی سرپنچ مہیشورری سے اظہار تعزیت کیا ۔ مسٹر شبیر علی نے آج منڈل کانگریس صدر رمیش نائیک کے ہمراہ سنگارائے پلی پہنچ کر سرپنچ مہیشوری سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا اور قتل کے بارے میں تفصیلات حاصل کی ۔ ڈسٹرکٹ کاماریڈی سرینوا س ریڈی سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے قتل کے بعد پولیس کی جانب سے کئے گئے تحقیقات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی اور سیڈ کے ذریعہ تحقیق کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے اور مہیشور ریڈی کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ نرسا گوڑ سابق میں کانگریس پارٹی میں تھے اور حال ہی میں برسراقتدار بی آرایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی دیہات میں ہوئے جھگڑے اور بلٹ شاپ کی آمدنی خرچ کے مسئلہ پر بی جے پی اور چند افراد کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے اور کل شام نرسا گوڑگھر سے باہر نکلنے پر انہیں سیکل موٹر پر لے جانے کی اطلاع ہے ۔ اور ان کی نعش کاماریڈی کے ایس پی آفس کے قریب علاقہ میں پائی گئی تھی ۔ شبیر علی نے ان کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے تحقیق کارروائی کیلئے پولیس سے خواہش کرتے ہوئے افراد خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور اس واقعہ کو بدبختانہ قرار دیا ۔