کاماریڈی :14؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عالمی یوم خون کے عطیہ دہندگان برائے خون کے موقع پر انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں کاماریڈی کے وی ٹی راج کمار کو راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر تمیلی سائی سندریا راجن نے ایوارڈ عطا ء کیا ۔ راج کمار نے اب تک 100 مرتبہ خون کا عطیہ دیا ہے اور 100 افراد کی جان بچانے کا اعزاز حاصل ہونے پر ملک گیر سطح پر کاماریڈی کو خون کا عطیہ دینے والے عطیہ دہندگان دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ وی ٹی راج کمار لائنس کلب کے سابق گورنر بھی ہے اور یہ کئی سماجی شعبوں میں کام کرتے ہوئے کاماریڈی میں اپنے ذاتی طور پر بلڈ بینک کا قیام عمل میں لاتے ہوئے معمولی قیمت پر خون فراہم کرتے ہیں اور آنکھوں کے مفت معائنہ بھی کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر مفت آپریشن کرتے ہیں اور یہ ایک تاجر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ وی ٹی راج کمار اور وی ٹی لال دونوں بھائی ہمیشہ سماجی خدمات کو انجام دینے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ریڈ کراس سوسائٹی کے صدر جتیش و ی پارٹی ، ریڈ کراس سوسائٹی چیرمین راجنا و دیگر بھی موجود تھے ۔