کاماریڈی: 3 افراد کے خودکشی واقعہ پراظہار افسوس

   

متوفی افراد کے ورثہ سے محمد علی شبیر مشیر حکومت کی ملاقات ، امداد فراہمی کا تیقن

کاما ریڈی :26/ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر نے سب انسپکٹر بھکنور سائی کمار بی بی پیٹ پولیس اسٹیشن کی خاتون کانسٹیبل سروتی بی بی پیٹ کے کمپیوٹر آپریٹر نکھیل کی خودکشی کی اطلاع کے بعد گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچ کر ان کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور اس واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے کہ سب انسپکٹر سائی کمار کے ساتھ کانسٹیبل شروتی اور کمپیوٹر آپریٹر نکھل کی اڈلور یلاریڈی کے تالاب میں موت واقع ہوگئی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے ان کے افراد خاندان کی مدد کے لیے پوری کوشش کریں گے۔ محمد شبیر علی نے اسپتال میں مہلوکین کے افراد خاندان سے تفصیلات حاصل کی اور تشویش کا اظہار کیا شبیر علی نے نکھل کی والدہ کو شخصی طور پر مالی مدد فراہم کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ایس آئی سائی کمار فرائض کی انجام دہی میں اچھی شہرت کے حامل تھے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی سے اس بارے میں خصوصی طور پر نمائندگی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ سب انسپکٹر کی اہلیہ پڑھی لکھی ہے ۔انہیں حکومت کی جانب سے ملازمت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور شروتی کے خاندان میں سے ایک کو نوکری دلانے کی کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس جانچ کے بعد نکھل کے خاندان کے ساتھ بھی انصاف کرنے کی مکمل کوشش کی جائے گی اور اس واقعے کو بدبختانہ نہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شروتی اور نکھل مل کر خودکشی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے تالاب میں کود پڑے تھے اور انہیں بچانے کے لیے سب انسپکٹر نے بھی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے سب انسپکٹر کا فون ان کے پاکٹ میں رہ گیا تھا لیکن تینوں کو بھی تیرنا نہیں آتا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی ہے۔