حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کاماٹی پورہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ ثمینہ بیگم جو معین پورہ علاقہ کے ساکن سید سلمان کی بیوی تھی ۔ اس لڑکی کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی اور یہ خاتون 3 ماہ کی حاملہ بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات ثمینہ کے مائیکے والوں کو سلمان نے فون پر اطلاع دی کہ ثمینہ کی صحت اچانک بگڑ گئی ہے اور وہ سانس لینے میں تکلیف محسوس کرتی ہے ۔ ثمینہ کے مائیکے والے فوری لڑکی کے سسرال پہونچے اور انہوں نے مل کر لڑکی کو ہاسپٹل منتقل کیا پہلے پرانے شہر کے ایک ہاسپٹل لے گئے اور اس کے بعد خاتون کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں علاج کے دوران ثمینہ فوت ہوگئی ۔ کامارٹی پورہ پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔