کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس پاکستان کی چار نامزدگیاں ہندوستان کو وصول

   

نئی دہلی۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شہر کٹک میں چہارشنبہ سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس مقابلوں کیلئے پاکستان نے چار نامزدگیاں ہندوستان کو موصول ہوئی ہیں لیکن کھلاڑیوں کی تفصیلات ابھی تک علم نہیں ہوسکا۔ ایم پی سنگھ سیکریٹری جنرل ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کی شرکت کی تفصیلات ابھی تک وصول نہیں ہوئی ہیں۔ چار کھلاڑیوں اور دو عہدیداروں پر مشتمل جملہ 6 ارکان کی آمد متوقع ہے۔ سنگھ نے کہا کہ ان کی آمد یا پھر ویزوں کی اجرائی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ گزشتہ ماہ حکومت نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (ICC) کو تیقن دیا تھا کہ بین الاقوامی کھیلوں کیلئے بیرونی کھلاڑیوں کی شرکت کیلئے کوئی پابندی نہیں رہے گی حالانکہ کامن ویلتھ مقابلے آئی او سی کے دائرہ اختیار کے باہر ہیں۔