حیدرآباد : کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ
(CPGET)
2020 میں حصہ لینے والے 72,467 امیدواروں کے منجملہ 96.79 فیصد نے کامیابی حاصل کی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے چیرمین پروفیسر ٹی پاپی ریڈی نے نتائج کا اعلان کیا۔ زائداز 85,270 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 72,467 نے امتحان لکھا اور اِن میں 70,141 اہل قرار دیئے گئے۔ امیدواروں کی تفصیلات ویب سائٹ
www.tscpget.com ، www.osmania.ac.in اور www.ouadmissions.com پر دستیاب ہیں۔
12 تا 24 جنوری کے درمیان ویب کے ذریعہ داخلوں کی کونسلنگ عمل میں لائی جائے گی۔