کامیابی ممکن ہے اگر آپ منصوبہ بندی کے ساتھ مطالعہ کریں: وینکٹیشورلو

   

نارائن پیٹ ۔6 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع بی کے ایس کوچنگ سینٹر کے طلبہ کیلئے پڑھائی میں دلچسپی پیدا کرنے اور مسابقتی امتحانات کی تیاری، سائبر کرائمز، بری عادتوں سے دور رہنے اور سیل فون کے استعمال جیسے مسائل پر ایک شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس آئی نارائن پیٹ وینکٹیشورلو نے کہا کہ طلباء کو بچپن سے ہی اپنی پڑھائی میں مہارت حاصل کرنی چاہئے، توجہ اور منصوبہ بندی کے ساتھ مطالعہ کرنا چاہئے اور اعلیٰ سطحی ملازمتیں حاصل کرنی چاہئے۔ نوجوانوں کو بری عادتوں سے دور رہنا چاہیے۔ ایس آئی نے کہا کہ آج کی جدید مسابقتی دنیا میں، سرکاری ملازمت حاصل کرنا آسان نہیں ہے، لیکن اگر آپ سخت کوشش کریں تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے سائبر کرائمز کے حوالے سے محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیا اور اگر کوئی سائبر کرائمز کا شکار ہو تو وہ ٹول فری نمبر 1930 پر اطلاع دیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوئی بھی شخص ڈائل 100 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع کرے۔اس پروگرام میں بی کے ایس کی کوچنگ ڈائرکٹر نویتھا ، بی کے ایس، وینکٹ رامولو، طلبا اور طالبات دیگر نے حصہ لیا۔