نئی دہلی: ہندوستان کے آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی نے کہا کہ بنگلہ دیشی اسپنرزپر جوابی حملہ کرنا اور ان کا اعتماد بڑھانے کا سہرا ہیڈ کوچ گوتم گمبھیرکو سر جاتا ہے جب ان کی برق رفتار بیٹنگ کیکوشش نے میزبان ٹیم کو یہاں دوسرے ٹی20 میں 86 رنز سے شکست دی۔ ہندوستان جو کہ بنگلہ دیش سے پچھلی بارہارگیا تھا جب ان دونوں ٹیموں کا یہاں مقابلہ ہوا تھا ۔ پاور پلے کے اندر اپنے ٹاپ آرڈرکوکھودینے سے ہندوستان مشکل میں پڑگیا تھا لیکن ریڈی اور رنکو سنگھ نے بنگلہ دیش پر جوابی حملہ شروع کیا ۔اس جوڑی نے چوتھی وکٹ کے لیے 49 گیندوں پر108 رنز بنا کر بنگلہ دیش سے کھیل چھین لیا، ریڈی نے سات چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے محض 34 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔اپنی اس کامیابی کو انہوں نے کوچ کی مرہنون منت قرارد یا ۔