کامیابی کی بنیاد چوتھے دن ہی رکھ دی تھی :ہولڈر

   

ساوتھمپٹن۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کرکٹ میچ کی کامیابی پر کہا کہ کامیابی کی بنیاد مقابلے کے دوران چوتھے روزہی پڑی تھی ۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی شاندار واپسی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ان کی قیادت میں ٹیم کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے صرف 30 رنز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور چوتھے دن کے اختتام تک ان کا اسکور آٹھ وکٹوں پر 284 رہ گیا تھا۔ اس دن کے آخری لمحات میں فاسٹ بولروںکی کوشش فیصلہ کن ثابت ہوئی ۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔کورونا وائرس کے باعث کئی ماہ بعد شروع ہونے والی پہلی کرکٹ سیریز کے پہلے ٹسٹ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے دو سو رنز کا ہدف ملاتھا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جرمین بلیک وڈ نے 95 رنز کی اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب تین کھلاڑی صرف 27 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم بلیک ووڈ انگلینڈ کے بولروں کا شاندار سامنا کیا۔تاہم وہ ویسٹ انڈیز کی فتح سے 11 رنز قبل بن اسٹوکس کی گینڈ پر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی اور مقابلے کے 40 نشانات بھی حاصل ہوئے ہیں۔قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور 204 رنز کے جواب میں 318 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 114 رنز کی قیمتی برتری حاصل کرلی تھی۔ویسٹ انڈیزکے کپتان جیس ہولڈر نے پہلی اننگز میں شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھائی تھی اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔