کامیاب اسکیمات سے اپوزیشن کو بوکھلاہٹ

   

Ferty9 Clinic

کوہیر میں شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ اور دیگر ٹی آر ایس قائدین کا بیان
کوہیر۔ شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر میجر گرام پنچایت ، سعود شاہد نمائندہ ایم پی ٹی سی اور محمد افتخار احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن نے سرپنچ کیمپ آفس کوہیر میں ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت بلا لحاظ مذہب و ملت ریاست کے تمام افراد کیلئے فلاحی اسکیمات سے روشناس کروارہی ہے جس سے عوام مطمئن ہیں اور ٹی آر ایس پارٹی کے ساتھ ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر حکمراں جماعت کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہیں۔ لیکن عوام ہرگز اپوزیشن جماعتوں کے جھانسہ میں آنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور آباد کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار کی شاندار کامیابی کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کی قلعی کھل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کانگریس قائدین کو رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ مانک راؤ 24 گھنٹے ظہیرآباد میں قیام کرتے ہوئے کیمپ پررہتے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرتے ہیں۔ اس کے برعکس رکن اسمبلی ڈاکٹر جے گیتا ریڈی اپنی میعاد کے دوران حیدرآباد میں قیام پذیر رہتی تھیں اور حلقہ اسمبلی ظہیرآباد پروگرام کے وقت ہی ظہیرآباد آتی تھیں۔ غریب عوام کسی کام کیلئے ان سے ملاقات کرنا ممکن نہیں تھا۔ لیکن آج مسٹر مانک راؤ ہر موقع پر اور مرحلہ میں عوام کو ملاقات کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر محمد یوسف پٹیل نائب صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل، محمد سلیم الدین سماجی کارکن، محمد اشفاق و دیگر ٹی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے۔