کامیڈین عمر شریف بیمار سندھ حکومت علاج کرانے تیار

   

دبئی:پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کافی عرصے سے علیل ہیں اور ان کے بیٹے نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کے والد کو علاج کیلئے امریکہ جانا ہے جس کیلئے انہیں مدد درکار ہے۔ عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا علاج امریکہ میں اچھا ہوسکتا ہے اس کیلئے ضروری کارروائی درکار ہے ۔ انہوں نے عمر شریف کے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ بیٹے کی اپیل پر سندھ حکومت نے علاج کرانے کا اعلان کیا ۔