کامیڈین منور فاروقی ضمانت پر رہا

   

اندور : مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ‘اسٹینڈ اپ کمانڈین’ منور فاروقی کو کل دیر رات ضمانت پر رہا کردیا گیا۔جیل سے رہائی بعد فاروقی نے کہا کہ انہیں اپنے ملک کے انتظامی اور عدالتی نظام پر مکمل اعتماد ہے ۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے انکار کردیا۔ اطلاع کے مطابق فاروقی پر تکوگنج پولیس اسٹیشن کے ذریعہ درج مقدمے میں فاروقی کو رہا کرنے کا عدالتی حکم کل شام 6 بجکر 15 منٹ پر موصول ہوا تھا ، لیکن اس سے پہلے ہی اتر پردیش کی پریاگ راج پولیس کے ذریعہ درج ایک معاملے میں فاروقی کو چھوڑے جانے کی ہدایت پر شبہ برقرار تھا۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ رات جب فاروقی کو نہیں رہا کیا جاسکا تھا۔ فاروقی کے دوست زید خان نے دعوی کیا کہ کل فاروقی کو رہا نہیں کیا گیا انہوں نے چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ سے درخواست کی تھی۔
سی جے ایم نے ماتحت افسر سے متعلق جواب طلب کیا گیا اور انہیں بتایا گیا ہے کہ منور فاروقی کو رہا کیا جانے میں کسی قسم کی تکنیکی اور قانونی رکاوٹ نہیں ہے جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کیا گیا۔