کے ٹی آر نے اجازت دے دی، بنگلورو میں شو کو روکنے پر بی جے پی پر تنقید
حیدرآباد۔22ڈسمبر(سیاست نیوز) بنگلورو میں پولیس کی جانب سے منور فاروقی کے اسٹیج شو کو اجازت نہ دیئے جانے کے بعد ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کرتے ہوئے منور فاروقی کو تلنگانہ میں شو کرنے کی دعوت دی تھی اور اب منور فاروقی نے 9 جنوری کو شہر حیدرآباد میں اپنے اسٹیج شوکا اعلان کردیا ہے۔ منور فاروقی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کئے گئے اعلان میں یہ کہا گیا ہے وہ 9 جنوری کو شہر حیدرآباد میں شو کرنے والے ہیں اور ٹکٹ کی قیمت 799روپئے رکھی گئی ہے ۔ حیدرآباد میں ان کا شو کس مقام پر ہوگا اس کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں ۔ اسٹینڈ اپ کامیڈی آرٹسٹ منور فاروقی جو کہ ہندستان کے ان نامور کامیڈین میں شمار کئے جانے لگے ہیں جو کہ حکومت پر کھلا طنز کرتے ہیں اور طنز و مزاح کے ذریعہ
وہ حالات کی عکاسی کرتے ہوئے عوام کو حقائق سے واقف کرواتے ہیں۔ منور فاروقی کو گذشتہ ماہ بنگلورو میں پولیس کی جانب سے اسٹیج شوکی اجازت نہ دیئے جانے پر انہوں نے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے کامیڈی کی دنیا کو خیر آباد کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کے ٹی راما راؤ نے انہیں تلنگانہ میں شو کی دعوت دی تھی اور کہا تھا ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے اظہار خیال کی آزادی پر روک نہیں ہے۔ منور فاروقی نے 9 جنوری کو منعقد ہونے والے شو کا نام ’’دھندو‘‘ رکھا ہے اور اس شو کے ٹکٹس آن لائن ٹکٹ کی فروخت انجام دینے والے پلیٹ فارم
Bookmyshow
پر شروع کی جاچکی ہے۔ٹکٹ کی قیمت 799 روپئے رکھی گئی ہے اور شو کے مقام کا متعاقب اعلان کیا جائے کا۔م