نئی دہلی : کامیڈین منور فاروقی کو راحت والی تبدیلی میں سپریم کورٹ نے جمعہ کو عبوری ضمانت عطا کردی۔ منور کو ایک شو کے دوران ہندو دیوتاؤں کے تعلق سے قابل اعتراض تبصروں کے ذریعہ مذہبی جذبات کو مبینہ ٹھیس پہنچانے سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فاضل عدالت میں مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کے 28 جنوری کے حکم نامہ پر عمل کو روک دیا۔