کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی

   

ممبئی : اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے دوسری شادی کر لی۔ انھوں نے مہ جبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی جو کہ ایک مشہور میک اپ آرٹسٹ ہیں ۔منور فاروقی کی سابقہ شادی سے ایک بیٹا بھی ہے۔ 26 مئی 2024 کو منعقد ہوئی نکاح کی تقریب میں خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں نے شرکت کی، تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا۔ نکاح کے بعداتوار کو باوقار ITC گرینڈ سنٹرل میں شاندار استقبالیہ منعقد ہوا۔