لکھنؤ: سماجو ادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو بلرامپور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ انہیں فیتا کاٹنے والا قرار ئیے جانے کے الزام پر پلٹ وار کرتے ہوئے بی جے پی کی حکومت کو‘قینچی جیوی حکومت’قرار دیا۔اکھلیش نے کہا کہ ایس پی کی کام کرنے والی حکومت اور بی جے پی کی قینچی جیوی حکومت میں فرق صاف ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مودی نے بلرامپور میں سریو نہر قومی پراجکٹ کے افتتاح کے موقع پر عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش کا نام لئے بغیر کہا‘ مجھے تو شبہ ہے کہ ابھی کچھ لوگ یہ نہ کہہ دیں کہ مودی جی اس پراجکٹ کا فیتا تو ہم نے کاٹا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ بچپن میں ان لوگوں نے اس کا فیتا کاٹا ہو۔ کچھ لوگوں کی ترجیح فیتا کاٹنا ہے لیکن ہماری ترجیح کام کو وقت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔
