حضور آباد کی عوام سے ہریش راؤ کی خواہش ، چکری ائلما کی یوم پیدائش تقریب سے خطاب
حضورآباد : تحریک تلنگانہ کے لئے جدوجہدکار چاکری ائیلما کی یوم پیدائیش تقریب حضورآباد میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا اور ریاستی وزیر مال ٹی ہریش رائو اس تقریب میں شریک رہے اور حضورآباد رجکا دھوبی تنظیم کے بھون کا سنگ بیناد رکھا گیا جمی کنٹہ روڈ سرکاری دواخانہ کے روبروچاکلی ائلما کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی ،سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر ریاستی وزیر مال نے مخاطب کرتے ہوے سابق وزیر ایٹلہ راجندر پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ وہ بی جے پی پارٹی میں کیوں شامل ہوے حضورآباد علاقہ کے عوام کو جواب دینا ہوگا ، وزارت میں رہکر کچھ کام نہی کئے یم یل اے جیت کر کیا کام کرینگے ۔ٹی آر یس قائید گلو سرینیواس جو کہ غریب ہیں صرف دو گنٹہ زمین کے مالک ہیں انکے والد بکرے پالن کا کام کرتے ہیں ایسے غریب آدمی کو آپ کامیاب کریں میں وعدہ کرتا ہوں کہ آگے جو بھی ترقیاتی کام ہیںوہ میں کرواؤنگا ،انہوں نے کہا کہ بی جے پی۔ مرکز میں برسر اقتدار ہے، نے ابھی تک بی سی کے لیے علیحدہ وزارت کے مطالبے کو پور ا نہیں کیا ،بی جے پی حکومت کی جانب سے ریزرویشن کو نظراندازکردیا گیا س موقع پر وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کمیونٹی کے کمزور طبقات کے لیے کچھ نہیں کیا۔ پٹرول پر جھوٹ بول کر اور لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر کے ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے ریاست کی مالی مشکلات کے باوجود آمدنی میں کمی اور اخراجات میں اضافہ ہے لیکن عوام کے تما م فلاحی کامیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر سرینواس یادو نے حضورآباد میں جیت حاصل کی تو 5 ہزار ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر مکمل ہو جائے گی ، گرائنڈر سلائی مشینیں بکروں کی امید نہ رکھیں۔ کام کرنے والی حکومت کوکامیاب بنائیں ۔
