کام کو درست بنانے نیوکلیئر ہتھیاروں کی جانچ ضروری

   

واشنگٹن ۔ 31 اکٹوبر (ایجنسیز) نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کو کہا کہ امریکی نیوکلیئر ہتھیاروں کی جانچ سے یہ یقینی ہو جائے گا کہ یہ دراصل صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ البتہ انہوں نے اس بارے میں تفصیل نہیں بتائی کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کس قسم کے ٹیسٹوں کا حکم دیا ہے۔ یہ یقینی بنانا امریکی قومی سلامتی کا ایک اہم جْز ہیکہ ہمارے پاس موجود نیوکلیئر ہتھیار دراصل مناسب طریقے سے کام کر رہے ہیں اور یہ ایک آزمائشی عمل کا حصہ ہے۔ وینس نے کہا جب نیوکلیئر آزمائش کے حکم سے متعلق ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بارے میں صحافیوں نے پوچھا۔انہوں نے مزید کہاکہ صدر کا بیان خود ہی اس بات کی وضاحت ہے۔