حیدرآباد ۔22ستمبر ( سیاست نیوز) کام کے دوران لاپرواہی اور بغیر احتیاطی اقدامات کے سبب تین افراد بلندی سے گرکر فوت ہوگئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 45سالہ شخص رگھوپتی جو پیشہ سے پینٹر تھا روڈ نمبر 12 علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔یہ شخص کل روڈ نمبر ایک پر واقع ایک مکان میں پینٹنگ کا کام کررہا تھا کہ بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 42سالہ شنکر جو پیشہ سے سینٹرنگ مزدور تھا جنگاؤں کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص ایک عمارت کی تیسری منزل پر کام کررہا تھا کہ بلندی سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ باجوپلی پولیس کے مطابق 35سالہ کرشنا جو موسی پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص 8ویں منزل سے کام کے دوران گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔