حیدرآباد۔ 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) حقیقی متاثرین کیلئے پولیس کی مدد ہمیشہ رہے گی اور آئی سی سی کی سفارش اور رپورٹ کی بنیاد پر پولیس اقدامات کو انجام دے گی۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر سدھیر بابو نے کیا۔ انہوں نے کام کے مقامات پر خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی اور ہراسانی کو روکنے کیلئے کئے جارہے اقدامات پر آگہی پروگرام کو مخاطب کیا اور کہا کہ آئی سی سی کی رپورٹ اور سفارش کو پولیس کارروائی میں اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے پرونیشن آف سیکسول ہراسمنٹ (پوش) اینڈ انٹرنل کمپلانیٹ کمیٹی (آئی سی سی) کے ایک شعور بیداری میں کہا کہ متاثرین کی مدد کرنا اور خواتین کیلئے پرسکوں اور خوشگوار ماحول کو فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ خواتین کیلئے کام کے مقامات پر مکمل تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ انہیں ایک کھلا اور پرسکون ماحول فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی سی پی ویمن سیفٹی اوشاوشواناتھ و دیگر موجود تھے۔ ع