ہانگ کانگ : ہانگ کانگ میں کینٹوپ بوائے بینڈ مرر کے شو کے دروان اسکرین گرنے سے ایک ڈانسر شدید زخمی ہو گیا جبکہ 5 دیگر افراد کو بھی چوٹیں آئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکٹوریہ ہاربر کے قریب ہانگ کانگ کولیزیم میں شو کے دوران اسٹیج کے عین اوپر ٹنگا دیو ہیکل پینل گرنے کا حادثہ پیش ا?یا جس کے نتیجے میں ایک ڈانسر شدید زخمی ہو گیا جبکہ 5 دیگر ڈانسرز کو بھی چوٹیں آئیں۔اسکرین ڈانسر پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ کانسرٹ میں موجود ہزاروں لوگ اس حادثے سے صدمے میں مبتلا ہیں۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے اس بینڈ کے باقی 8 شوز ملتوی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکرین کی کیبل ڈھیلی ہونے کی وجہ سے واقعہ رونما ہوا۔