کانسٹبلس کی ترقی کو یقینی بنانے ٹی آر ایس لیڈر کے کویتا سے نمائندگی

   


حیدرآباد : ٹی آر ایس لیڈر جے سدھیر نے پارٹی کی سینئر رہنما اور قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا سے اپیل کی کہ وہ ریاستی محکمہ پولیس میں کانسٹبلس کی ترقی کو یقینی بنائیں ۔ کانسٹبلس کی طویل عرصہ سے ترقی نہیں ملی ہے ۔ سدھیر نے کانسٹبلس کے وفد کے ساتھ کویتا سے ملاقات کی اور بتایا کہ کانسٹبلس مسائل سے دوچار ہیں جبکہ قانونی رکاوٹوںکی وجہ سے کانسٹبلس کی ترقی طویل عرصہ سے رکی ہوئی ہے ۔ کویتا سے اپیل کی گئی کہ وہ ڈی جی پی اور محکمہ قانون کو توجہ دلائیں ۔