کانسٹبل جنس تبدیل کراسکے گی، مدھیہ پردیش کا پہلا معاملہ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں اپنی نوعیت کے ایک غیر معمولی معاملے میں ایک خاتون پولیس کانسٹبل کو محکمہ داخلہ نے آج اپنی جنس تبدیل کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی۔ جنس کی تبدیلی کا عمل مکمل ہونے کے بعد یہ خاتون خود کو مرد کانسٹبل کے طور پر رجسٹر کرائے گی۔ریاستی محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش راجورا نے یو این آئی کو بتایا کہ مدھیہ پردیش میں یہ پہلا معاملہ ہے ، جس میں ریاستی حکومت نے جنس تبدیل کرانے کی اجازت دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کانسٹبل کی جنس کو صحیح طریقے سے تبدیل کرنے کی اجازت سے متعلق حکم نامہ محکمہ داخلہ نے آج ریاستی پولیس ہیڈ کوارٹر کو بھیجا ہے ۔