کانسٹبل حادثہ کے شکار کے بعد برقی شاک سے ہلاک

   

حیدرآباد۔ یکم۔ مئی (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں گرے ہاؤنڈس کا کانسٹبل ہلاک ہوگیا۔ کل رات ہوئی موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے درمیان 44 سالہ ویراسوامی اپنی موٹر سائیکل پر جوبلی ہلز علاقہ سے گذر رہا تھا کہ جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب اس کی موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق ویرا سوامی گرے ہاؤنڈس سے وابستہ تھا جو گنڈی پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ کل رات سوامی جوبلی ہلز چیک پوسٹ علاقہ سے گذررہا تھا۔ تیز ہواؤں اور شدید بارش کے سبب اس کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور ایک برقی پول سے ٹکرا گئی جس کے سبب ویرا سوامی فوت ہوگیا۔ پولیس جوبلی ہلز سے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع