کانسٹبل کی احاطہ عدالت میں خودکشی

   

نئی دہلی : ایک پولیس کانسٹیبل نے دہلی ہائیکورٹ کے باب الداخلہ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ اس کی ڈیوٹی احاطہ عدالت میں تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ آج صبح پیش آئے واقعہ میں راجستھان آرمڈ کانسٹیبلری سے وابستہ کانسٹیبل ٹنکورام نے اپنی سرویس ہتھیار سے خود کو گولی مارلی۔ پولیس نے کہا کہ 30 سالہ کانسٹیبل کی موت میں کوئی مشکوک باتیں معلوم نہیں ہوئیں۔ تاہم معاملہ کی پوری جانچ کی جائے گی۔ وہ رخصت کے بعد آج ہی ڈیوٹی پر رجوع ہوا تھا۔